بھوپال:مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اندیشہ پر نظر آنے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں دو گنا کورونا سے متاثرین ملے ہیں، جس کے بعد لوگوں میں خوف طاری شروع ہوگیا ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مثبت پائے گئے ہیں، اس سے ایک دن قبل 7 لوگ متاثر پائے گئے تھے۔ نئے مریضوں میں سب سے زیادہ بھوپال میں 5، ساگر میں 3، جبلپور میں 2، اندور، چھترپور اور جھابوا میں 1-1 متاثرہ افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چوبیس گھنٹوں کے اندر 14 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔