ریاست مدھیہ پردیش کے ’’منی ممبئی‘‘ کہے جانے والے اندور شہر کے تھیٹر فنکاروں نے ’’نکڑ ناٹک‘‘ کے ذریعے قومی پرچم کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کیا۔
ڈرامہ فنکاروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکڑ ناٹک کے ذریعے قومی پرچم، مجاھدینِ آزادی سمیت دیگر معلومات عوام تک پہنچائی جاتی ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ نکڑ ناٹک کے ذریعے لوگوں میں شعور بیداری کے لیے قومی پرچم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’90 فیصد لوگوں کو ابھی بھی قومی پرچم کی معلومات نہیں ہے جب کہ قومی پرچم ہی ہماری اصل شناخت ہے۔ ہم اگر ملک سے باہر جاتے ہیں تو ہماری ہندوستانی شناخت ہمارے کاغذات پر ثبت ترنگے کے ذریعے ہی معلوم ہو جاتی ہے۔‘‘