ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

’ممتا بنرجی کو ووٹوں کی فکر ہے ملک کی نہیں‘ - ممتا بنرجی کے بیان پر کیلاش وجئے ورگیہ کا ردعمل

نظام الدین واقعے پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کو ووٹوں کی فکر ہے ملک کی نہیں۔

Kailash Vijay with classical doctors
کیلاش وجئے ورگیہ ڈاکٹرز کے ساتھ
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 11:45 PM IST

کورونا وائرس سے متعلق دارالحکومت دہلی کے نظام الدین کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد الزامات کا دور شروع ہوگیا ہے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی ووٹوں سے پریشان ہیں، انہیں اس وقت بھی ملک کی فکر نہیں ہے۔

کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ نظام الدین میں جس طرح سے یہ واقعہ پیش آیا اور وہاں سے پورے ملک جانے والے لوگ اب انسانی بم کی شکل میں ملک بھر میں گھوم رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو اب انتظامیہ کے سامنے آکر ہتھیار ڈالنا چاہیے۔

کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ انتظامیہ ان کی صحت کے لیے تعاون کرے گی، ایسی صورتحال میں ان لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور حکومت تک پہنچنا چاہئے تاکہ یہ انفیکشن ملک کے دوسرے حصوں میں نہ پھیل جائے۔

کیلاش وجئے ورگیہ نے شہر اندور کے بارے میں بھی کہا کہ پہلے مشتبہ افراد کی فہرست موصول ہوئی تھی ان میں سے دو افراد کو دہلی کے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ دیگر افراد کی بھی مسلسل تلاش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details