اندور ضلع کے فوجی علاقے میں رہنے والی دو بہنوں پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ یہ دونوں خاتون نے پڑوسی ملک کے نوجوانوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہے۔ ایجنسی دونوں سے جہاں تفتیش کر رہی ہے وہیں ان کے الیکٹرک ڈیوائس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
اندور: جاسوسی کے شبہ میں دو بہنوں سے تفتیش - اندور آئی جی ہری نارائین چار مشرا
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں فوجی علاقے میں رہنے والی دو بہنوں کو جاسوسی کے شبہ میں ایجنسیاں تفتیش کے لیے لے گئیں۔ وہیں، ان کے الیکٹرانک ڈیوائس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایجنسیوں کوشبہ ہے کہ یہ دو بہنی پڑوسی ملک کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔
![اندور: جاسوسی کے شبہ میں دو بہنوں سے تفتیش Indore: Two women in custody for suspected ISI links](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11862242-408-11862242-1621704578288.jpg)
Indore: Two women in custody for suspected ISI links
اندور آئی جی ہری نارائین چار مشرا نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پولیس کو ابھی تک جو بھی ثبوت ملے ہیں اس کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں خاتون پڑوسی ملک کے نوجوانوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھیں فی الحال تحقیقات جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خواتین کے والد فوج سے ریٹائرڈ ہوئے بھی ہیں۔