اردو

urdu

ETV Bharat / city

نئے سال کے جشن کے دوران حادثہ، پانچ ہلاک - دو پہاڑوں کے درمیان روب وے

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نئے سال کے چشن کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

Indore six people died while new year celebration
نئے سال کے جشن کے دوران حادثہ، پانچ ہلاک

By

Published : Dec 31, 2019, 11:29 PM IST

اطلاعات کے مطابق اندور کے قریبی علاقے محو سے تعلق رکھنے والے پونت اگروال کنبے ذاتی فارم ہاؤس پر نئے سال کے مناسب سے جشن کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کنبے کے تمام افراد شریک ہوئے تھے، سیاحتی مقام پاتل پانی پر فارم ہاؤس میں تفریح کے لیے دو پہاڑوں کے درمیان روب وے ( جھولے) کا اہتمام کیا تھا، جس میں کنبے کے 7 لوگ سوار تھے۔

اسی دوران روب وے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے روب وے پلٹ گئی، جس میں سوار 7 افراد میں سے 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، وہیں دو افراد شدید طور پر زخمی ہے، جس کا اعلاج اندور کے چوئتھر رام ہسپتال میں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details