صوبے میں کورونا کا قہر ابھی پوری طرح سے ختم بھی نہیں ہوا ہے وہیں، اب صوبے کی لائف لائن کہی جانے والی نرمدہ ندی میں ملنے والی اجنار ندی کو غیر قانونی طریقے سے آلودہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اجنار ندی سے کیمیکل باہر آ رہا ہے جس سے علاقے کا پانی آلودہ ہو گیا ہے۔
اجنار ندی صوبے کی لائف لائن کہے جانے والی نرمدا ندی میں جا کر ملتی ہے۔ صوبے کے ایک تہائی لوگ اس پانی کا استعمال کرتے ہیں۔
اجنار ندی کو زہریلا بنانے والے کے خلاف مقامی لوگوں نے کلکٹریٹ پر احتجاج کیا اور ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جو شخص ان کارگزاریوں کو انجام دے رہا ہے اس کو موجودہ حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
وہیں، ہمارے علاقے کی رکن اسمبلی اور موجودہ وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ آپ وہاں سے کہیں اور جاکر بس جائیں۔ ایک طرف تو ندیوں کو صاف ستھرا کرنے کے لیے لاکھوں روپے کے پروجیکٹ چلائے جا رہے ہیں وہیں، دوسری جانب جب اس طرح کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔