ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وبا کی وجہ سے مسلسل تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد اب جب اسکول کھلنے کو تیار ہیں تو ایسے میں اسکول انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ بورڈ امتحان رجسٹریشن سے قبل اپنے بچوں کی فیس جمع کرائیں تبھی بچوں کا رجسٹریشن فارم جمع کیا جائے گا۔
اسکول انتظامیہ کے اس مطالبات سے والدین کافی پریشان ہیں اورا س تعلق سے انہوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج 18 ستمبر ہے جب کی دسویں بورڈ کے امتحان کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 19 ستمبر ہے اتنے کم وقت میں ہم فیس جمع نہیں کراسکتے کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے ہماری معاشی حالات فی الحال درست نہیں ہے۔