مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ کیے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر صنعتی شہر اندور میں بھی 56 روز سے مسلسل مظاہرہ جاری ہے۔ 10 مارچ کو ہندوستان کی پہلی خاتون استاذ ساوتری بائی پھولے کی برسی کے موقع پر تنظیم ستہ شود سماج کی جانب سے مظاہرین خواتین کا اعزاز کیا گیا۔
اندور: سی اے اے مخالف خاتون مظاہرین کا اعزاز
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ہندوستان کی پہلی خاتون استاذ کی برسی کے موقع پر سی اے اے مخالف خواتین مظاہرین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اندور: 56ویں روز خاتون مظاہرین کا اعزاز
اس درمیان خاتون مظاہرین نے انقلابی نظمیں پڑھیں۔ ساتھ ہی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت قانون واپس نہیں لے گی، ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی پہلی سماجی کارکن اور پہلی خاتون استاذ ساوتری بائی پھولے کی گذشتہ دنوں برسی تھی۔ 10 مارچ 1887 میں ساوتری پھولے کا پونے میں انتقال ہو گیا تھا۔