مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نارکوٹکس بیورو اندور نے گلشیر کو چار سو گرام منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کو ساڑھے چھ سال کے بعد ہائی کورٹ نے باعزت بری کردیا۔
ریاست مدھیہ پردیش کا ممبئی کہے جانے والے اندور میں نارکوٹکس بیورو اندور نے راجستھان کے رہنے والے گلشیر کو چار سو گرام منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کو اندور ہائی کورٹ نے ساڑھے چھ سال بعد باعزت بری کردیا۔
منشیات کے الزام میں گرفتار شخص کو اندور ہائی کورٹ نے بری کیا - High court indor bhopal
مدھیہ پردیش کی اندور ہائی کورٹ نے منشیات رکھنے کے ظلم میں چھ سال جیل کی صعوبتیں گزارنے والے گلشیر کو باعزت بری کردیا ہے۔
این سی بی نے گلشیر کے پاس سے 400 گرام منشیات ضبط کی تھی، زیادہ مقدار کی وجہ سے کورٹ سے گلشیر کو ضمانت بھی نہیں مل رہی تھی مگر آج ہائی کورٹ نے گلشیر کو یہ کہتے ہوئے باعزت بری کردیا کہ این سی بیاس معاملے میں متاثر کے خلاف ثبوت فراہم نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے کورٹ نے گلشیر کو باعزت بری کردیا ہے۔
ایڈوکیٹ ہمانشو ٹھاکر نے بتایا کہ نارکوٹکس بیورو نے گلشیر ولد عزیز خاں مقام پرتاب گڑھ، راجستھان کے پاس سے چار سو گرام منشیات ضبط ہونا بتایا تھا۔ جب کورٹ میں سنوائی شروع ہوئی تو این سی بی کورٹ میں گلشیر کے خلاف معقول ثبوت پیش نہیں کرپائی جس کی وجہ سے کورٹ نے متاثرہ کو باعزت بری کردیا۔