اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: مسلم طلباء سے تفریق کیے جانے کے خلاف کانگریس نے دیا میمورنڈم - اسلامیہ کریمیہ اسکول کے طلباء و طالبات

مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں حال ہی میں بارہویں کے امتحانات میں شامل اقلیتی مسلم طلباء اور طالبات کے ساتھ تفریق اور تعصب کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک بنگالی اسکول میں کلاس کے بجائے باہر بیٹھا کر امتحان لیے جانے سے سیاسی، سماجی اور مسلم حلقوں میں کافی ناراضگی ہے-

Congress gave memorandum
کانگریس نے دیا میمورنڈم

By

Published : Jun 16, 2020, 2:17 PM IST

Updated : Jun 16, 2020, 4:35 PM IST

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے آج گورنر ہاؤس جا کر ریاست کے گورنر کی عدم موجودگی میں گورنر کے سکریٹری کو میمورنڈم پیش کر کے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا-

ویڈیو

غور طلب ہے کہ محمد سلیم کے ذریعہ پیش کردہ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم طلباء و طالبات تفریق اور تعصب کا شکار نہ بنائے جائیں۔ اندور کے بنگالی اسکول کو محکمہ تعلیم کے ذریعہ امتحان سینٹر بنایا گیا تھا۔ اس اسکول میں اسلامیہ کریمیہ اسکول کے طلباء و طالبات امتحان دینے کے لیے آئے تھے- جب یہ طلباء امتحان دینے پہنچے تو وہاں کے منتظمین نے مسلم طلبا و طالبات کو امتحان ہال میں نہیں گھسنے دیا اور کچھ بچوں کے ذریعہ احتجاج کرنے پر منتظمین نے انہیں باہر برآمدے میں بٹھا کر امتحان دلوایا تھا -

Last Updated : Jun 16, 2020, 4:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details