مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے بال گنگا تھانہ علاقے میں چوڑی فروخت کرنے والے کے اقلیتی نوجوان کے ساتھ دیر رات ہجومی تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اکثریتی علاقے میں چوڑیاں فروخت کرنے پہنچا تھا۔ جہاں پہلے اس سامان کو نکال کر پھینکا گیا اور نام پوچھ کر مارپیٹ کی گئی۔
جانکاری کے مطابق اترپردیش کے ہردوئی ضلع کے رہنے والا تسلیم نامی اندور کے گووند نگر کالونی، بال گنگا علاقے میں چوڑی فروخت کرنے پہنچا تھا، جہاں وہ ہجومی تشدد کے شکار ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے تسلیم نامی شخص سے ہجوم نام پوچھ رہا ہے، اس کے سامان کو نکال کر پھینک رہا ہے۔ پھر نام پوچھ کر پیٹائی کر رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اقلیتی طبقے کے اندر غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے تھانے کا گھیراؤ کر ہجومی تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔