اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: 24 گھنٹے میں 84 نئے مریض سامنے آئے - مجموعی طور پر کورونا کے 1029 مریض ہوگئے ہیں

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور جہاں ہر روز کورونا کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں یہاں تک کہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا مریض کے مریض اسی شہر سے ہیں۔ انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

In 24 hours, 84 new cases of corona virus were reported
کورونا وائرس کے 24 گھنٹے میں 84 نئے مریض سامنے آئے

By

Published : Apr 24, 2020, 5:28 PM IST

پچھلے کچھ دنوں سے لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کے باوجود 24 گھنٹے کے اندر 84 نئے کورونا مثبت مریض ملے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 84 نئے مریض سامنے آئے ہیں، اب مجموعی طور پر کورونا کے 1029 مریض ہوگئے ہیں۔ جبکہ 55 کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 77 افراد صحتیاب ہو کر گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔

چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر پروین جٹیاں

کچھ لوگ جو قرنطینہ میں ہیں ان کی دوسری رپورٹ بھی منفی آنے کا انتظار ہے۔ اس کے بعد ان کو بھی چھٹی دے کر گھر بھیج دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ تقریبا 1877 ٹیم سروے کر رہی ہیں، ٹیم نے اب تک 15 لاکھ لوگوں کا سروے کر چکی ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ 3 سے 4 دنوں میں پورے شہر کی اسکریننگ کر لی جائیگی اور جیسے ہی کسی کورونا مثبت شخص کی خبر ملتی ہے فورا ان کا معقول علاج کیا جائگا اور ان کا ریکارڈ بھی رکھا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details