ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تین ماہ چلے مسلسل لاک ڈاؤن میں انتظامیہ نے نرمی بڑھاتے ہوئے ہوٹل کو صبح چار گھنٹے کھولنے کی اجازت دی ہے۔
اندور:لاک ڈاؤن میں نرمی سے عوام میں خوشی - لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، اب ہر صبح چار گھنٹے ہوٹلز کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہا جانے والا شہر جس میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ سے چار ہزار سے زیادہ کورونا سے متاثر مریض اور 200 سے زیادہ اموات درج کی جاچکی ہیں انتظامیہ نے اس سے تحفظ کے لیے گزشتہ تین ماہ سے ہوٹلز مالز و دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کروایا، مگر اب تین ماہ گزر جانے کے بعد انتظامیہ نے جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے تو وہیں اب صبح چار گھنٹے ہوٹل کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بازار سنسان ہو گئے تھے وہیں اب زندگی معمول پر لوٹ رہی ہے حالاںکہ انتظامیہ نے اب دیگر شعبوں میں بھی نرمی کا اعلان کیا ہے اس کے باوجود بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 34 مریض سامنے آئے ہیں ان کو ملا کر کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعد4 ہزار 461 اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد دو سو ہو گئی ہے۔