عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب غریب، مجبور اور بے گھر لوگوں کے لیے اس حالات میں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔
ان حالات کے پیش نظر ملک کی سیاسی سماجی مذہبی نتظیمیں ان بے گھر لوگوں کے لیے دو وقت کھانے کا انتطام کر رہی ہیں۔
کورونا وائرس:ہیلپنگ ہینڈ تنظیم کی جانب سے غریبوں کی امداد مزید پڑھیں:ہنگامی جی 20 اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کی کوشش
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے بھارت کو 15 اپریل تک لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک بھارت میں متاثرین کی تعداد تقریبا 724 ہوچکی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔