پورے ملک میں کورونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے اس دوران تمام مذہبی اور سماجی پروگراموں سے لے کر سیاسی پروگرام بند ہیں کیونکہ ان پروگراموں میں سماجی دوری پر عمل نہیں ہوپاتا ہے۔
لیکن ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک ایسی شادی کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی دوری کو برقرار رکھا گیا تھا۔ اس شادی تقریب میں اندور میں مقیم بیٹی کے والدین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ احمدآباد میں منعقد شادی تقریب میں شامل ہوکر دعائیں دیں۔
لاک ڈاؤن نے شادی جیسے تقاریب کو بھی محدود کردیا ہے اسی وجہ سے اندور میں نپنیا روڈ پر واقع تلسیانہ ریسیڈینسی میں مقیم سابق انسپکٹر سدھیر تیواری اور گوری تیواری کی بیٹی سمرن تیواری کی شادی احمدآباد کے ایک بزنس مین دیویہ گاندھی سے کی گئی۔
سمرن تیواری احمد آباد میں مقیم رہ کر اسپائٹ جیٹ میں سی سی آئی میں کام کرتی ہیں اور دیویہ گاندھی بھی احمد آباد میں کاروبار کرتے ہیں۔ منگنی کی تقریب 9 فروری 2020 کو مکمل ہونے کے بعد شادی کی تاریخ بھی 20 اپریل مقرر کی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے پورے ملک میں لاک آؤٹ لگا ہوا ہے اور مقررہ تاریخ پر سدھیر تیواری اور والدہ گوری نہ تو اپنی بیٹی کو احمد آباد سے اندور بلاسکے اور نہ ہی احمد آباد جاسکے۔
چونکہ بیٹی سومرن تیواری کے احمد آباد میں رہنے کے سبب تیواری اور گاندھی خاندان نے شادی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پر احمد آباد میں بیٹی سومرن تیواری کا ایک چھوٹا سا پروگرام جس میں مہدی ، ہلدی اور منڈپ شامل ہیں جو ماں کے گھر میں ہی ہوتے ہیں اسے سومرن کے سسرال والوں نے مکمل کیا اور اس کے بعد شادی کی پوری تقریب سات پھیروں سے لیکر وداعی تک آن لائن کیا گیا۔
وہیں سومرن تیواری کے والدین سدھیر گوری تیواری نے اندور سے ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی بیٹی کو دعا دیکر رخصت کیا۔