اس سلسلہ میں کالجز کے ملازمین نے حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
حکومت مدھیہ پردیش نے اندور کے دو تاریخی انجینئرنگ کالجز کو دی جانے والی امداد کو روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد کی مسدود کے بعد کالج انتظامیہ نے حکومت کے فیصلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حکومت کالجز کے عطیہ بند نہ کرے حکومت نے شری گویند انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس اور شری ویشنو پولی ٹیکنیکل کالج کو دی جانے والی امداد مسدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیصلہ سے کالج انتظامیہ کو واقف کروادیا گیا ہے۔
کالج ملازمین نے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی اور اس سلسلہ میں وزیرداخلہ سے نمائندگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لکچررز کے مطابق ان کالجز میں پڑھنے والے طلبا کی اکثریت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں جو جدید تعلیم حاص کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایسے میں حکومت کے فیصلہ سے ان طلبا پر منفی اثر پڑے گا۔