اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت - اور 24 گھنٹے میں دو موت

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا وائرس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 1654 ہو گئی۔ یہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہے۔

ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی کورونہ رپورٹ مثبت
ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی کورونہ رپورٹ مثبت

By

Published : May 5, 2020, 5:50 PM IST

Updated : May 5, 2020, 6:32 PM IST

اندور میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ یہا 1654 کورونا متاثرین ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہے۔ یہاں ایک پرائیویٹ ہسپتال کے دو ڈاکٹر اور راوزی بازار تھانہ کے پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے، وہی تھانے کے دیگر پولیس اہلکاروں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ کل ہم نے 483 نمونوں کی کورونا جانچ کی تھی جس میں 440 کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ 43 کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس طرح ہمارے پاس کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 1654 ہو گئی ہے اور 24 گھنٹے میں دو موت بھی درج کی گئی ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ کل 100 مریضوں صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے، وہی پرائیویٹ ہسپتال کے دو ڈاکٹروں کی کرونا ریپورٹ مثبت آئی ہے اور دو پولیس اہلکار جو اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ان کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ان سبھی کو معقول علاج فراہم کیا جائے گا۔

Last Updated : May 5, 2020, 6:32 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details