اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوٹہ سے مدھیہ پردیش طلبا کی گھر واپسی - covid 19

مہلک وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر اترپردیش، اتراکھنڈ کے بعد اب مدھیہ پردیش کے طلبا نے بھی کوٹہ سے اپنے گھروں کو واپس جانا شروع کردیا ہے۔

ان طلبا کی سکریننگ کے لیے تمام مقامات پر میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو تھرمل سکریننگ کے علاوہ بچوں سے ان صحت کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں
ان طلبا کی سکریننگ کے لیے تمام مقامات پر میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو تھرمل سکریننگ کے علاوہ بچوں سے ان صحت کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں

By

Published : Apr 22, 2020, 11:11 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر کوٹہ سے شام آج ایک بجے تک 60 سے زیادہ بسیز طلبا کو لیکر روانہ ہوگئیں، جو کہ کوٹہ کے بنائے گئے سٹاپ کنٹری اِن ہوٹلز کے قریب جواہر نگر اور لینڈ مارک سٹی سے نکلی ہیں۔

اس کے علاوہ مسلسل بسیں بھیجی جارہی ہیں، رات میں ہی مدھیہ پردیش سے آنے والی 143 بسیز کو سینیٹائز کرادیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کوٹہ میں تقریباً دیڑھ سو ایسے زیر تعلیم کوچنگ طلبا ہیں، جن کے ساتھ ان کے والدین بھی رہتے تھے، جو ان بسیز میں سوار ہوکر اپنے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان طلبا کی سکریننگ کے لیے تمام مقامات پر میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو تھرمل سکریننگ کے علاوہ بچوں سے ان صحت کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں۔

ایلن کوچنگ کے ڈائریکٹر نوین مہیشوری کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش سرحد پر بچوں کی پہلے سکریننگ کی جائے گی، طلبا کے صحت مند ہونے کے بعد انہیں گھر میں ہی کوارنٹین کردیا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے کوچنگ طلبہ نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیں یہاں سے لے رہی ہے، کیوں کہ ہماری یہاں پر پڑھائی نہیں ہوپارہی ہے۔

اتنا ہی نہیں ہمیں کھانے پینے کی بے حد پریشانی ہورہی تھی، اس کے علاوہ ہمارے والدین بھی ہمارے گھروں میں پریشان ہو رہے تھے، ہماری حکومت جس طرح سے ہمیں اپنے گھروں کے اضلاع اور گھروں میں بسوں کے ذریعے لے جا رہی ہے، اسی طرح جھارکھنڈ اور بہار کی حکومت کو بھی اپنے بچوں کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ وہ بھی ہماری طرح یہاں پریشان ہیں۔

اترپردیش، اتراکھنڈ کے بعد مدھیہ پردیش کے بچے بھی واپس جارہے ہیں اور اب اسی سلسلے کو گجرات حکومت نے بھی آگے بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات سے بسیز بھی کوٹہ بھیجی جائیں گی، اس سلسلے میں گجرات حکومت نے کوٹہ انتظامیہ سے بات کی ہے اور وہاں موجود بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ہے۔

اطلع کے مطابق تقریبا 15 بسیز کوٹہ پہنچ رہی ہیں، اس کے علاوہ دو بسیز دمن اور دیو کے لیے بھی روانہ کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details