اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاٹھی چارج کے باوجود سی اے اے  کے خلاف مظاہرہ جاری

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

Demonstrations against the CAA continued despite the baton charge
لاٹھی چارج کے باوجود سی اے اے  کے خلاف مظاہرہ جاری

By

Published : Jan 18, 2020, 12:58 PM IST

اندور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام احتجاج کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ بغیر پولیس کی اجازت کے دھرنے پر بیٹھے تھے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے بعد عوام میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور کچھ لوگوں کو اس میں چوٹیں بھی آئیں۔

لاٹھی چارج کے باوجود سی اے اے کے خلاف مظاہرہ جاری


مظاہرین کے تین گھنٹے جمع ہونے کی وجہ سے احتجاجیوں کی حمایت میں بڑی اکثریت میں خواتین اور مردوں نے مظاہروں میں شرکت کی اور کہا کہ ہم تب تک نہیں ہٹیں گے جب تک کی یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ بھی کرنا پڑی اس لیے ہم تیار ہیں اس احتجاج کا کا ابھی تک کوئی بھی رہنما نہیں ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو رابطہ کر کرنے میں بڑی دشواریاں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

لاٹھی چارج کے باوجود سی اے اے کے خلاف مظاہرہ جاری


تین روز سے مسلسل یہ احتجاج ہورہا ہے، ہر روز احتجاج میں مظاہرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ مظاہرین کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ایسے کسی مقام پر احتجاج کی اجازت دی جائے جہاں ہم مسلسل اپنے احتجاج کو جاری رکھں مگر انتظامیہ نے ان کو معقول جواب ابھی تک نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details