اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: کووڈ 19سے متاثرین کی تعداد 249 - مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل یونیورسٹی

ریاست مدھیہ پردیش کے ضنعتی شہر اندور میں کوویڈ 19سے متاثرین کے 14نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ یہاں اس سے متاثرین کی تعداد 235سے بڑھکر 249ہوگئی۔ وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مرنے والوں کی تعداد اب تک 27بتائی گئی ہے۔

اندور: کووڈ 19سے متاثرین کی تعداد 249
اندور: کووڈ 19سے متاثرین کی تعداد 249

By

Published : Apr 11, 2020, 2:45 PM IST

مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل یونیورسٹی (ایم جی ایم)کے ذریعہ کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کُل563 نمونے جانچ کےلئے بھیجے گئے تھے۔ جس میں سے 300 نمونے فی الحال جانچ کے عمل میں ہیں۔

اسی فہرست میں 133نمونے جانچ میں منفی پائےگئے ہیں۔ جانچ میں پائے گئے متاثرین کی تعداد 14بتائی جارہی ہے۔

جبکہ 36 نمونوں کی جانچ میں کوئی واضح نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس طرح کل متاثرین کی تعداد 249ہوگئی ہے۔

ایم جی ایم کے مطابق یہاں زیر علاج 249مریضوں میں سے 28کو مکمل طورپر ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

جبکہ انہیں میں سے 176کی حالت بہتر ہے اور 13کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ متاثرین کو ابتدائی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اب تک کُل 23مریضوں کو ہی مکمل طورپر ٹھک قرار دیتے ہوئے اسپتال سے چھٹی دئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details