تحریک آزادی کے مجاہد اور آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو اور پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش نومبر کے دوسرے ہفتے میں آتی ہے، جس کو ملک بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ مناتا ہے۔
11 نومبر کو مولانا آزاد کی یوم پیدائش یوم تعلیم کے طور پر منائی جاتی ہے، تو وہیں 14 نومبر کو پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش چلڈرن ڈے کے طور پر منائی جاتی ہے۔ ان موقعوں پر مدھیہ پردیش کانگریس اقلیتی سیل نے بھی صنعتی شہر اندور میں پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا۔