اردو

urdu

ETV Bharat / city

کمپیوٹر بابا سے سرکاری اراضی کو آزاد کرانے کی مہم جاری - By-elections to 28 Assembly seats

مدھیہ پردیش کے اندور میں کمپیوٹر بابا کے نام سے مشہور نامدیوداس تیاگی کے غیرقانونی آشرم کو زمیں دوز کیے جانے کے ایک روز بعد آج صبح انتظامیہ نے ان کے قبضے سے سرکای زمینوں کو آزاد کرانے کی مہم سلسلہ وار جاری رکھی ہے۔

By

Published : Nov 9, 2020, 4:15 PM IST

سرکاری معلومات کے مطابق ٹیم فورس کے ساتھ یہاں سپر کاریڈور واقع منصوبہ نمبر 151، امبکا پور میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ انتظامیہ نے منصوبہ نمبر 151 کی 20 ہزار مربع فٹ بیش قیمتی زمین کو خالی کرالیا ہے۔وہیں امبکا پور میں بھی کارروائی کی گئی۔

اس سے قبل کل یہاں انتظامیہ نے 40 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں پھیلی زمین کو تجاوزات سے آزاد کرایا۔ اس کارروائی کے دوران انتظامیہ کو بابا کے متعدد بینک اکاونٹ اور یہاں سے عیش وآرام کی بہت سی اشیاء ملی ہیں۔ اس معاملے میں بھی علیحدہ تحقیقات کی جارہی ہے۔

کمپیوٹر بابا گزشتہ چندبرسوں سے سیاسی سرگرمیوں کے سبب زیربحث رہے ہیں۔ وہ جہاں سابقہ بی جے پی حکومت سے وابستہ رہے، تو بعد میں کانگریس حکومت سے جڑ گئے۔ سابقہ کمل ناتھ حکومت میں بھی وہ وزیرمملکت تھے۔ وہ ریاست میں 28 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کانگریس کے نمایاں تشہیر کار تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details