اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: سڑک حادثے میں بائیک پر سوار تین افراد ہلاک - تینوں اپنے رشتہ دار کے یہاں تقریب میں جا رہے تھے

اندور کے سیندھوا بائی پاس پر ٹرک اور بائک کے مابین تصادم میں بائیک پر سوار تین لوگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا ہے۔

سڑک حادثے میں بائیک پر سوار تین افراد ہلاک
سڑک حادثے میں بائیک پر سوار تین افراد ہلاک

By

Published : Jul 28, 2020, 3:41 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سندھواں بائی پاس پر بائک اور ٹرک کے مابین تصادم میں بائک پر سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بائیک پر ایک خاتون اور 2 مرد سوار تھے یہ تینوں لوگ کھنڈو ضلع کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں اور تینوں اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

ہلاک شدگان کی شناخت تھانہ تعقلی بادانہ ضلع کے طور پر ہوئی ہے، یہ تینوں سندھواں بائی پاس سے نو کلومیٹر دور اپنے رشتے دار کے یہاں جا رہے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا جس میں تینوں کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

مدھیہ پردیش: خوفناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک

اطلاع ملتے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا اور معاملہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details