ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھارتی جنتا پارٹی کے سابق صدر کے گھر پر چند نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔
اندور میں بی جے پی رہنما کے گھر پر حملہ - سابق صدر گوپی کرشن نیما
اندور میں بھارتی جنتا پارٹی کے سابق صدر گوپی کرشن نیما کے گھر پر کچھ نامعلوم افراد نے دیوالی کے موقع پر توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ چھتری پورہ تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی جنتا پارٹی کے سابق صدر گوپی کرشن نیما اپنے گھر پر دیوالی کی مناسبت سے ملاقات کے لیے آئے کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔
اسی وقت اچانک 15 سے 20 نامعلوم بدمعاشوں کھلے عام فلمی انداز میں ہتھیار کے ساتھ بائیک پر آئے اور گھر کے باہر توڑ پھوڑ کرنے لگے، اور گھر کے باہر بیٹھے ایک شخص کو بری طرح سے زخمی کر بدمعاش فرار ہوگئے، اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔