اردو

urdu

ETV Bharat / city

کروڑوں کے زیورات کی چوری کا انکشاف - شاطر چوروں کو پولیس نے چار دن کے اندر گرفتار کرلیا

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دو کیلو سونا کے زیورات کی چوری کرنے والے شاطر چور کو گرفتار کرنے کا دعوی۔

By

Published : Jan 11, 2020, 11:57 PM IST

اطلاعات کے مطابق فلمی انداز میں ہوٹل میں آ کر ٹھہر کر پڑوسی کے روم سے دو کلو سے زائد سونے کے زیورات کی چوری کو انجام دینے والے شاطر چوروں کو پولیس نے چار دن کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔

کروڑوں کے زیورات کی چوری کا انکشاف

ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے بتایا کہ صرافہ تھانہ میں کاروباری سریندر پال نے شکایت درج کرائی کی میرے روم سے سے دو کیلو سونے کے زیور چوری ہوگئی ہے۔

جسے ہم سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش شروع کی ہمیں پتہ چلا کہ مذکورہ ہوٹل سے اسی دن ایک شخص بنا اطلاع دیے ہوٹل چھور کر چلاگیا۔ مزید اس میں تفتیش کی گئی تو ہوٹل چھوڑنے والے افراد کے دستاویز جعلی نکلے۔

تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس کا نام اور پتہ بھی جعلی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے سوراخ ہاتھ لگا یہ ہوٹل میں ٹھہرنے والے شخص نے جعلی چابی کے ذریعے پڑوسی کے روم سے 2 کلو سے زیادہ کے زیورات چوری کر فرار ہوگیا تھا۔

جس کے بعد نے بڑی مشقت سے چور کو اس کے گھر سے زیورات کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے، فی الحال تفیش جاری ہے۔ مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details