مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد روز بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں جہاں 89 نئے کیسز سامنے آئے تو وہیں تین اموات بھی درج کی گی۔ ان کو ملا کر رونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7735 ہوگی ہے۔
کورونا کی جانچ کے لئے 1973 نمونے لئے گئے تھے جس میں سے 89 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 1850 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے۔
اندور: کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز - اندور میں کورونا متاثر مریضوں کی تعداد
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 7735 ہوگئی ہے۔
indore
اس کے علاوہ اسپتالوں سے صحتیاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد پانچ ہزار چار سو پچاس تک پہنچ گئی۔
شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7735 پہنچ چکی ہے 145531 لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور فی الحال 1753 کورونا سے متاثر مریضوں کا اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔