مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں گزشتہ رات مزدوروں سے بھرا کنٹینر اور بس کے درمیان زبردست تصادم ہوگیا ، تصادم اتنا زبردست تھا کہ موقع پر ہی 8 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 50 شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔
یہ حادثہ اس وقت ہوا جب پھنسے ہوئے مزدور ٹرک کے ذریعہ مہاراشٹر سے اپنے آبائی گھر اترپردیش جارہے تھے کہ اسی دوران مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں ایک بس سے بھیانک ٹکر ہوگئی، ٹکر اتنی زبردست تھی کہ موقع پر ہی چیخ وپکار مچ گئی۔