اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2378 ہوئی - ڈاکٹر جڑیہ

اندور میں کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعہ کے روز اندور میں 79 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے۔ جس کے بعد اندور میں متاثرہ افراد کی تعداد 2378 ہوگئی ہے جبکہ 99 مریض فوت ہوگئے ہیں۔

The total number of corona patients in Indore is 2378
اندور میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2378 ہوئی

By

Published : May 16, 2020, 12:54 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کی شام کو اندور میں 79 نئے کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ اندور میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2378 ہوگئی ہے، وہیں 99 مریض اب تک ہلاک ہوئے ہیں۔

ایم جی ایم میڈیکل کالج کی جانب سے رات گئے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق گزشتہ روز 79 نئے کورونا مثبت مریض ملے ہیں، جبکہ 976 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ضلع کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پروین جڑیہ کے مطابق ضلع میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر جڑیہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز ہی دو مثبت مریض مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں، اس طرح ضلع میں اب تک 1100 کورونا مریض مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں۔ اس وقت 1179 کورونا مثبت مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر جڑیہ نے بتایا کہ اب تک 2061 افراد کو ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details