اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: کورونا وائرس کے مزید پچاس نئے معاملے درج - کورونا متاثرین کی تعداد

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر میں کورو وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 892 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 47 افراد اس وبا سے دم توڑ چکے ہیں۔

اندور: کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ
اندور: کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ

By

Published : Apr 18, 2020, 12:38 PM IST

ریاست مدھیہ پریش کے صنعتی شہر اندور میں مسلسل کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب اسے ممبئی کے بعد دوسرا کورونا ہاٹ اسپاٹ کہا جا رہا ہے۔

اندور: کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ

آپ کو بتا دیں کہ ممبئی کے بعد اندور شہر ایسا دوسرا کورونا متاثرین کا مرکز بن رہا ہے جہاں مسلسل غیر معمولی طور پر متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کو اندر، اندور میں تقریبا 50 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اندور میں ہردن بڑی تعداد میں متاثرین مل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلسل غیر معمولی اضافے کے سبب اندور میں کل متاثرین کی تعداد 892 ہے، جبکہ 47 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں، وہیں 34 افراد صحت یابی کے بعد اپنے گھر بھی جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details