ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ستمبر مہینے میں 11225 کورونا وائرس کے کیس درج کیے گئے اور اس دوران وبا کے باعث 174 افراد ہلاک ہوئے۔
صوبے کا صنعتی شہر اندور جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 24475 ہوگئی ہے جبکہ 19370 افراد شفایاب ہو کر اسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں وہیں اب تک وبا سے 572 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3125 نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں سے 469 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی وہیں 2642 کی رپورٹ منفی ثابت ہوئیں جبکہ اس دوران 7 اموات بھی درج ہوئیں۔