اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور ضلع میں کورونا کے 445 نئے معاملے

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کووڈ-19 کے 445 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں وائرس سے متاثرین کی تعداد 22129 جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب راحت کی خبر ہے کہ اب تک 17625 مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

اندور ضلع میں کورونا کے 445 نئے معاملے
اندور ضلع میں کورونا کے 445 نئے معاملے

By

Published : Sep 26, 2020, 6:52 PM IST

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل 288420 نمونے جانچے گئے ہیں۔ ان میں کل جانچے گئے 2695 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے گئے نمونوں میں 445 نئے مریض ملنے کے بعد وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 22129 جا پہنچی ہے۔


سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل تین خواتین سمیت سات متاثرہ مریضوں کی موت درج ہوئی ہے ۔اس طرح اب تک کل 538 مریضوں کی موت سرکاری طورپر درج کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس: ہلاک شدگان 9.89 لاکھ، متاثرین 3.25 کروڑ سے متجاوز


دوسری جانب راحت کی خبر ہے کہ اب تک 17625 متاثرہ مریض ٹھیک ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6458 کو چھوڑا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details