اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور میں کورونا کے 176 نئے معاملے - ایکٹو کیس کی تعداد

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 176نئے معاملات کی تصدیق کے بعد متاثرین کی تعداد نو ہزار کے قریب جا پہنچی۔

اندور میں کورونا کے 176نئے معاملے
اندور میں کورونا کے 176نئے معاملے

By

Published : Aug 11, 2020, 7:38 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ’کوویڈ -19‘ کے 176 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 8900 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ تین مریضوں کی موت درج کئے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 336 تک جاپہنچی ہے۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل دیر رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل 2859 نمونے جانچ کئے گئے تھے، جس میں 176 متاثر پائے گئے۔ سی ایم ایچ او نے بتایا کہ اب تک کل 159922 نمونے جانچے گئے ہیں، جن میں کل متاثرین کی تعداد 8900 ہیں۔ ادھر راحت کی خبر ہے کہ اب تک 6001 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیس (زیر علاج مریضوں) کی تعداد 2563 ہے۔

سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل دو خواتین اور ایک مرد سمیت تین کی موت سرکاری طورپر درج کئے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 336 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ 40 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر چھٹی دئے جانے کے بعد اب تک کل 6001 مریضوں کو چھٹی دی جا چکی ہے۔ جس کے بعد ایکٹو کیس کی تعداد 2563 ہے۔

وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے کل 10 مشتبہ افراد کے ٹھیک ہونے کے بعد انہیں چھٹی دئے جانے کے بعد اب تک کل 5565 مشتبہ افراد کو چھٹی دی جا چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details