صوبے کا صنعتی شہر اندور جہاں کورونا نے سب سے زیادہ متاثر کیا جس کی وجہ سے یہ کورونا کا مرکز بن گیا تھا۔ صحت عملہ اور انتظامیہ کی کوششوں سے اس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا مگر گزشتہ کچھ روز سے پھر سے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 162 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد 1258 درج کی جا چکی ہے۔ 11 فروری کی بات کرے تو ایکٹیو مریضوں کی تعداد 280 تک پہنچی تھی، صرف 23 دنوں میں کورونا مریض کی تعداد پانچ گنا سے زیادہ ہوگئی۔