مدھیہ پردیش کا تجارتی دارالحکومت کہا جانے والا شہر اندور ملک میں منی ممبئی کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ اس شہر میں جہاں ہر سیاسی پارٹیاں اپنا وجود تلاشتی ہیں، وہی گزشتہ گیارہ برسوں سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بھی صنعتی شہر اندور میں کام کر رہی ہے۔ آج یوم تاسیس کے موقع پر کورونا کی وجہ سے پارٹی کی یوم تاسیس دفتر میں ہی منائی گئی، جس میں پارٹی کے ذمہ داران ہیں شریک ہو پائے۔
اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم انصاری نے کہا کہ آج ملک چیلنجنگ دور سے گزر رہا ہے۔ خاص کر ملک میں فاسی واد اور ڈیکٹیٹرشپ کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔