تلنگانہ میں ٹرین سے گرنے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تلنگانہ کے ضلع کھمم کے بوناکلو زون میں واقع ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ٹرین سے گرنے سے خاتون ہلاک - falling from train in telangana
ہاتھ دھونے واش بیسن کے قریب پہنچی خاتون کا پیر پھسل گیا اور وہ ٹرین سے نیچے گر گئی۔
![ٹرین سے گرنے سے خاتون ہلاک woman](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8074741-1009-8074741-1595066456151.jpg)
woman
ہلاک خاتون کی شناخت 49 سالہ للت کماری کے طور پر کی گئی ہے جس کا تعلق اے پی کے تنالی سے ہے۔
وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سکندرآباد جانے کے لئے گولکنڈہ ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوئی۔ تاہم بیارم گاؤں کے قریب موتامری ریلوے اسٹیشن کے قریب وہ ہاتھ دھونے کے لئے ٹرین کے دروازے کے قریب پہنچی جہاں اتفاقی طور پر پیر پھسل جانے کی وجہ سے وہ ٹرین سے گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مدھیرا سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔