بجنور کے تھانہ منڈوار سے متصل رتن پور کے جنگل میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔
پولیس موقع واردات پہنچی۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا۔ لاش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ اس ضمن میں ایس پی بجنور سنجیو تیاگی نے کہا کہ اس واردات کی تحقیقات کے لئے چھے ٹیمز کو تشکیل دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ بجنورمیں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔