اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن توسیع یا ختم اتوار کو فیصلہ - Hyderabad, Telangana

تلنگانہ حکومت 30 مئی کو لاک ڈاؤن میں توسیع یا ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے والی ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ اتوار 30،مئی کو کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے والے ہیں۔

DECISION ON LOCKDOWN IN TS
تلنگانہ میں لاک ڈاؤن توسیع یا ختم اتوار کو فیصلہ

By

Published : May 26, 2021, 6:18 PM IST

دوپہر میں وزیراعلی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے یا ختم کرنے سے متعلق کابینی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اس اجلاس میں توقع ہے کہ زراعت سے متعلق سرگرمیوں جیسے دھان، فرٹیلائزرس کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چونکہ وزرا کووڈ کی روک تھام اور فیلڈ کی سطح پر خدمات کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ وزیراعلی نے 20 مئی کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس کو ملتوی کردیا تھا۔ منگل کو ریاست میں 3821معاملات درج کئے گئے اور 23اموات ہوئیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details