ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں ای ٹی بھارت نے بہت کم وقت میں ہی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ چند روز قبل نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں نشریات سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس میں ای ٹی وی بھارت کو 'کانٹینٹ ایری ویئر' یعنی مختلف النوع مواد کے زمرے میں آئی بی سی انوویشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پوٹجک اویکو کمپنی نے یہ ایوارڈ راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کو پیش کیا۔
پاویل پوٹجک اویکو نامی کمپنی کے سی ای او ہیں، پوٹجک اویکو کمپنی کا صدر دفتر چیک جمہوریہ میں واقع ہے۔ یہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جس کی شروعات 1992 میں ہوئی۔
اویکو ای ٹی وی بھارت کو تکنیکی تعاون فراہم کرتا ہے۔ اویکو اسٹوڈیو پروڈکشن آٹومیشن، ماسٹر کنٹرول آٹومیشن اور انٹیگریٹڈ چینل پلے آؤٹ سسٹم کے ساتھ کام کرتا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پاویل نے کہا تھا کہ اس ایوارڈ کا ملنا ہی اویکو کی بڑی کامیابی ہے۔