حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کمپنی جو کورونا وائرس کا ٹیکہ تیار کررہی ہے نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے اپنے امکانی ٹیکہ کے لئے ایڈجوونٹ الہائیڈروکسکم ٹو کا استعمال کرے گی تاکہ مدافعتی نظام میں اضافہ کیا جاسکے۔
اس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس ٹکنالوجی کو امریکہ کی کمپنی ویروویکس کے ساتھ لائسنسنگ معاہدہ کے تحت استعمال کیا جائے گا۔
بھارت بائیوٹیک کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ ایڈجوونٹ الہائیڈروکسکم ٹوکی تیاری کا یہ اہم وقت ہے۔
اس ایڈجوونٹ الہائیڈروکسکم ٹو کے ذریعہ مزید اینٹی باڈیز کی تیاری کی جاسکتی ہے اور اس سے قوت مدافعت کو فروغ دیاجاسکتا ہے۔
کوویکسن ٹیکہ، ہندوستان میں انسانوں پر تجربہ کے ابتدائی مراحل میں ہے۔کمپنی ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا سے منظوری کے بعد انسانوں پر کوویکسن دوا کا تجربہ کررہی ہے۔