مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد تلنگانہ نے جے این یو طلبہ پر حملہ کو غیر جمہوری اور قابل مذمت قرار دیا۔
'درس گاہوں میں تشدد سے وطن کی بدنامی ہورہی ہے' - jnu violence
مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے جے این یو طلبہ پر حملہ کو غیر جمہوری اور قابل مذمت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک منظم اور سوچھی سمجھی سازش کا حصہ ہے اور جمہوری آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حملہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ یونیورسٹیز،دانش گاہوں اور دینی مدارس کے طلبہ واساتذہ پر تشدد کی وجہ سے وطن عزیز کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعے سے دنیا بھر کے سیکولر اور علم دوست طبقے کی نگاہوں میں ملک کی شبیہ خراب ہورہی ہے جو نہایت تکلیف دہ اور شرمناک ہے۔
پورے ملک کی عوام،دانشوروں کے علاوہ 50 سے زائد معروف سماجی خدمت گزار اور ماہرین تعلیم نے جے این یو میں طلبہ واساتذہ پر ہوئے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایسے میں ملک کے حکمرانوں کی اولین ذمہ دارای ہے کہ ان غیر سماجی عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے انہیں سزاء دے، اور ملک کی دانش گاہوں میں تعلیم پانے والے طلبہ کو قوم کا مستقبل سنوارنے کے لئے“پر امن ماحول”فراہم کرے۔