وجیاریڈی قتل کیس: سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ - اس واردات میں تحصیلدار کے ڈرائور کی بھی موت ہوگئی
تلنگانہ کےعبداللہ پورمیٹ میں پیش آئے قتل کی واردات کے پس پردہ کانگریس رہنما ریونت ریڈی نے کئی سوال اٹھائے،انھوں نے خاتون تحصیلدار وجیا ریڈی قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
خاتون تحصیلدار وجیا ریڈی کے قتل کے پیچھے شکوک شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے اس کیس کو سی بی ائی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے رکن پارلیمان ریونت ریڈی نے متوفیہ کے گھر پہنچکر افراد خاندان سے ملاقات کی اور انھیں دلاسہ دیا۔
اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور حکمراں جماعت کے نمائندوں کے دباو کی وجہ ریونیو افسروں پر زبردست دباو بنایا جاتا ہےاور یہی وجہ ہیکہ اس طرح کا خطرناک نتیجہ سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واردات کے پس پردہ سیاسی محرکات ہیں۔
پیر کے روز عبداللہ پور میٹ میں پیش آئے قتل کی سنگین واردات جس میں خاتون تحصیلدار وجیا ریڈی پر پٹرول چھڑک کر مارنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ اس واردات میں تحصیلدار کے ڈرائور کی بھی موت ہوگئی جو انھیں بچانے کی کوشش میں جھلس گیا۔
TAGGED:
کانگریس رہنما ریونت ریڈی