دہلی میں مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد میں ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی اکھل بھارتیہ کسان سنگھرش کمیٹی کی جانب سے شہر کے سرورنگر سے اُپل تک نکالی گئی۔
دہلی کے کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد میں ریلی اس ریلی میں بائیں بازو کے لیڈر چاڈاوینکٹ ریڈی، ٹی ویرابھدرم، تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام اور دوسروں نے شرکت کی۔ ریلی کا اختتام اُپل چوراہے کے قریب ہوا۔
گاڑیوں کی اس ریلی کے دوران کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا۔ قبل ازیں اندرا پارک سے پیپلز پلازہ، نظام کلب سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کی اجازت حاصل کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔
سرکاری وکیل نےہائی کورٹ میںیوم جمہوریہ کے پیش نظر اس روٹ پر ٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا جس پر ہائیکورٹ نےمتبادل طورپر سرورنگر سے اپل چوراہے تک ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے ریلی میں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔