مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے داخلہ جاتی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے، پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے مطابق کووڈ-19 وبا کے پیش نظر انٹرنس ٹسٹ جو 19 اور 20 ستمبر کو مقرر تھے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، نئے آن لائن شیڈیول کی متعاقب اطلاع دی جائے گی جو یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر بھی دستیاب ہوگی۔
اُردو یونیورسٹی کے داخلہ جاتی امتحان ملتوی - اُردو یونیورسٹی کے داخلہ جاتی امتحان ملتوی
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے داخلہ جاتی امتحانات کو کووڈ-19 وبا کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے، پہلے یہ امتحانات 19 اور 20 ستمبر کو ہونے تھے۔
واضح رہے کہ میرٹ کی بنیاد پر داخلے جاری ہیں، اس میں آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام (اردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) - جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔