اردو

urdu

ETV Bharat / city

Urdu University Continues To EnrollIn MA, B.Com On Distance Mode: اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر ایم اے، بی کام میں داخلے جاری - تلنگانا میں ایڈمیشن

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی MANUU میں تعلیمی سیشن 22-2021 کے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہے۔ ایم اے اردو اور بی کام کے علاوہ کیی اور سارے کورسز بھی دستیاب ہے۔

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر ایم اے، بی کام میں داخلے جاری
urdu-university-continues-to-enroll-in-ma-bcom-on-distance-mode

By

Published : Mar 26, 2022, 10:48 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے حیدرآباد میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی MANUU میں تعلیمی سیشن 22-2021کے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہے۔ ایم اے اردو اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش میں داخلے دئیے جارہے ہیں۔

پروفیسر محمد رضا اللہ خان ڈائریکٹر انچارج نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب جنوری 2022 سیشن کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے اور فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 مقرر ہے۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں وضاحت کردہ رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔

امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 ، 23120600 ،7793944799، 6005303261، 9891717026 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ حیدرآباد ، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر، جموں، نوح اور لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل ، سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details