ریاست تلنگانہ میں بھی اومیکرون وائرس کے دو مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہےOmicron Variant in Hyderabad۔ محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے بتایا کہ 12 دسمبر کو کینیا اور صومالیہ سے آنے والے دو افراد کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر Omicron Variant پائے گئے ہیں ان دونوں کا تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں علاج کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ صحت کے ڈایریکٹر نے مزید کہا کہ 12 تاریخ کو کینیا سے واپس لوٹنے والی 24 سالہ خاتون اومیکرون سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کے ارکان خاندان کے نمونے بھی حاصل کیے گئے جو متاثرہ خاتون کے قریب تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہا کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ شخص بھی اومیکرون سے متاثر پایا گیا۔