اردو

urdu

ETV Bharat / city

نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے آر ٹی سی کی منفرد اسکیم - Who hire TSRTC buses

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی جانب سے ایک نئی پہل کے تحت ان جوڑوں کو تحائف دینے کا فیصلہ کیا گیا، جو اپنی شادیوں کے لیے آر ٹی سی بسیں کرایہ پر حاصل کرتے ہیں۔

نئے شادی شدہ جوڑوں کےلیے آر ٹی سی کی منفرد اسکیم
نئے شادی شدہ جوڑوں کےلیے آر ٹی سی کی منفرد اسکیم

By

Published : Nov 14, 2021, 10:50 AM IST

ٹی ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار اور عملے نے کارپوریشن کی جانب سے اکولا بھارت اور سومیا کو ایک تحفہ پیش کیا، جنہوں نے گزشتہ جمعرات کو اپنی شادی کے لیے آر ٹی سی بس کرایہ پر لی تھی۔ اس فیصلے پر عوام کی جانب سے اچھا ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹی ایس آر ٹی سی کو ریاست میں لوگوں کی ہمیشہ پذیرائی حاصل رہی ہے۔ آر ٹی سی کی جانب سے کسانوں کی بھرپور مدد کی جاتی رہی ہے تاہم اب ان کی پیداوار کی حمل و نقل کے لیے کارگو بسیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ آر ٹی سی کے مطابق 2020 کے دوران کارگو بسوں کے ذریعہ 5 ہزار ٹن سے زیادہ اناج کو منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آر ٹی سی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران 24 مارچ 2020 کو کارگو خدمات کا آغاز کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 9 تا 10 میٹرک ٹن کی صلاحیت والی 150 کارگو بسیں اور چار ٹن کی صلاحیت والی 28 منی کارگو بسیں کسانوں کے لیے دستیاب ہیں۔ آر ٹی سی نے کہا کہ 2020 میں نظام آباد اور کریمنگر اضلاع سے غیرمتوقع ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ حکام نے کسانوں کو کارگو بس خدمات سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details