پارٹی کے سینئر رہنما کےکیشو راو اور سابق رکن قانون ساز کونسل سریش ریڈی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
جمعہ کی صبح گیارہ بجےدونوں پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کیشو راو اور سریش ریڈی نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے راجیہ سبھا کے امیدوار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پارٹی کی طرف سے راجیہ سبھا کے لئے کئی ناموں پر غور کیا گیا تاہم اخیر میں وزیر اعلی نے کیشور راو اور سریش ریڈی کے ناموں کو قطعیت دی۔
اسمبلی میں ٹی آر ایس پارٹی کو زبردست اکثریت حاصل ہے اس لئے کہا جارہا ہیکہ یقینی طور پر راجیہ سبھا کے دو امیدوار ٹی آر ایس پارٹی سے منتخب ہونگے۔
راجیہ سبھا کے یہ دونوں امیدوار اس سے قبل کانگریس کے رہنما تھے تاہم تحریک تلنگانہ کے دوران کیشوراو نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی، سریش ریڈی کانگریس دور اقتدار میں اسپیکر اسمبلی رہ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی دو راجیہ سبھا سیٹز میں سے ایک او سی اور دوسرا بی سی طبقے کو دینے کا تیقن دیے تھے۔
کیشور راو پسماندہ طبقے سے ہیں جبکہ سریش ریڈی اعلی طبقے سے ہیں۔