اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ میں میونسپل الیکشن کی تیاریاں - تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے حضورآباد حلقے میں ٹی آر ایس پارٹی  کا ایک اہم اجلاس میونسپل الیکشن کے سلسلے میں منعقد ہوا۔

trs-meeting-at-huzurabad-in-karim-nagar-district
تلنگانہ میں میونسپل الکشن کی تیاریاں

By

Published : Jan 7, 2020, 1:35 PM IST

اس اجلاس میں تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مذکورہ وزیر صحت نے کہا کہ 'جس طرح ضلع پریشد انتخابات میں ٹی آر ایس نے سو فیصد جیت حاصل کی تھی، اسی نہج پر میونسپل الیکشن میں بھی جیت حاصل کرنے کا پارٹی کو پورا یقین ہے۔'
انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی ان ہی افراد کو ٹکٹ دے گی جو اہل ہیں اور پارٹی جن امیدواروں کو ٹکٹ دیتی ہے اس پر سب کو اتفاق رکھنا چاہئے۔'
انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے درمیان پہنچیں اور پارٹی کے حق میں مہم چلائیں، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزرا بھی شریک رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details