اردو

urdu

ETV Bharat / city

اردو کے معروف صحافی کو خراج عقیدت - اردو صحافی کو خراج عقیدت

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے چیرمین رحیم الدین انصاری اور سکریٹری ڈائرکٹر، ڈاکٹر محمد غوث نے صحافت کی معتبر ومستند شخصیت اعجاز قریشی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اردو کے معروف صحافی کو خراج عقیدت
اردو کے معروف صحافی کو خراج عقیدت

By

Published : Apr 22, 2020, 6:04 PM IST

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے صدرنشین رحیم الدین انصاری اور سکریٹری ڈائرکٹر، ڈاکٹر محمد غوث نے حیدرآباد میں اردو صحافت کی معتبر ومستند شخصیت اعجاز قریشی ایڈیٹر بھارت نیوز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اعجاز قریشی سرکردہ صحافی کی حیثیت سے ایک طویل عرصہ تک اردو زبان و ادب اور صحافتی خدمات کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

انھوں نے بزرگ صحافی کے طورپر شہر حیدرآباد کے نوجوانوں کی رہنمائی و رہبری کی،مرحوم کے کئی تربیت یافتہ صحافی اردو صحافت میں آج بھی مصروف عمل ہیں۔

اردو اکیڈیمی کے عہدیداروں نے بتایا کہ مرحوم صحافی کی یاد تازہ رکھنے اردو اکیڈیمی غور کرے گی اور بہت جلد اس سے متعلق اعلان کیاجائے گا۔

رحیم الدین انصاری اور ڈاکٹر محمد غوث نے اعجاز قریشی مرحوم کی اردو اکیڈیمی کے لئے کی گئی خدمات کی یاد دلاتے ہوئے انہیں بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی بیان کے آخر میں دونوں عہدیداروں نے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے کی دعا کے ساتھ ساتھ پسماندگان و شاگردان اعجاز قریشی کو صبرجمیل عطاکرنے کی اللہ تعالی سے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details