اردو

urdu

چوری کے شبہ میں قبائلی شخص سے پولیس کی مارپیٹ، آدیواسیوں کا احتجاج

By

Published : Nov 11, 2021, 3:04 PM IST

ان قبائلیوں نے زخمی ویراشیکھر کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اچانک پولیس اسٹیشن میں گرپڑا۔ اس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

چوری کا شبہ۔قبائلی شخص پر پولیس کی مارپیٹ کا الزام۔قبائلیوں کااحتجاج
چوری کا شبہ۔قبائلی شخص پر پولیس کی مارپیٹ کا الزام۔قبائلیوں کااحتجاج

تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے آتماکور ایس پولیس اسٹیشن کے روبرو راموجی تانڈہ کے آدیواسیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ چوری کے ایک معاملہ میں شبہ کی بنیاد پر ویراشیکھرنام کے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن لے جاکر پولیس نے شدید طریقے سے پٹائی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب پولیس اسٹیشن میں ویراشیکھر کو شدید طریقے سے زدوکوب کیا گیا۔

ان قبائلیوں نے زخمی ویراشیکھر کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ دوسری طرف پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نوجوان اچانک پولیس اسٹیشن میں گرپڑا۔ اس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مظاہرین نے اس واقعہ کے ذمہ دار سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details